Daily Taqat

برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مار لیا

برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات کے ایک سوپچاس میں سے ایک سو انچاس کونسلز کے نتائج آ گئے۔ لیبر پارٹی نے 2310 نشستوں کیساتھ میدان مار لیا۔ برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی سب پر بازی لے گئی۔ نتائج کے مطابق اپوزیشن جماعت نے پلائی ماؤتھ، ٹریفورڈ سمیت 73 کونسلز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے2310 نشستیں حاصل کیں۔ یہ گزشتہ انتخابات کی نسبت 59 نشستیں زیادہ ہیں۔ حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی 46 کونسلز سے 1330 نشستیں حاصل کرنے میں تو کامیاب ہو گئی لیکن ساتھ ہی اُسے 31 سیٹوں سے ہاتھ  بھی دھونا پڑا۔

نتائج کےمطابق لبرل ڈیموکریٹ نے گزشتہ انتخابات کی نسبت  بہتر کارکردگی دکھائی اور 75 نشستوں کے اضافے کیساتھ 536 نشستیں حاصل کیں۔ نائجل فراج کی یو کیپ کو سب سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا جس نے اپنی 123 نشتیں کھو دیں اور صرف تین ہی جیت سکی۔ اسی طرح آزاد امیدواروں نے 96 جبکہ گرین پارٹی نے 39 نشستوں پر فتح سمیٹی۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »