Daily Taqat

کرد حکام نے سیکڑوں عراقی قیدی غائب کر دیئے، ہیومن رائٹس واچ

نیویارک: انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ کرد حکام نے ایسے سیکڑوں قیدیوں کو جبری طور پر غائب کر دیا ہے جو اْنکی تحویل میں تھے۔ ان عراقی قیدیوں کی تعداد 350 بتائی گئی ہے۔ یہ افراد کرکوک کی علاقائی حکومت کی قید میں تھے۔اِن کو اْس وقت غائب کر دیا گیا جب عراقی فوج نے کرکوک کا کنٹرول سنبھالنے کا عسکری آپریشن شروع کیا تھا۔ عراقی قیدی کردستان کے خفیہ ادارے آسائش کے کنٹرول میں تھے اور اب ان کے بارے میں کوئی اطلاع دینے کو تیار نہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »