Daily Taqat

سعودی صحافی خاشوگی کا قتل، 17 سعودیوں پر امریکہ نے پابندی عائد کردی

امریکہ نے سعودی صحافی خاشوگی کےقتل میں مبینہ طور پر ملوث 17 سعودیوں پرپابندی لگادی ہے۔امریکی ذرائع  کے مطابق امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل تمام افراد زیرحراست ہیں۔سعودی ڈپٹی انٹیلی جنس احمدالعسیری کانام بھی پابندی کی فہرست میں شامل ہے جن کو پہلے ہی عہدےسےہٹادیاگیاہے۔یاد رہے کہ اکتوبرکی دو تاریخ کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے سے سعودی صحافی جمال خاشوگی کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ترک پولیس کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا کہ جمال خاشوگی کو سعودی سفارت خانے میں قتل کر دیا گیا ہے تاہم سعودی حکام کی جانب سے پہلے تو اس الزام کی سختی سے تردید کی گئی تاہم بعد ازاں سعودی حکام نے جمال خاشقجی کے قتل کی تصدیق کر دی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »