Daily Taqat

کشمیری رہنما اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم نومبرتک توسیع

بھارت کی خصوصی عدالت نے کشمیری رہنما اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم نومبر تک توسیع کردی۔بھارتی تحقیقاتی ادارے کی خصوصی عدالت نے آسیہ اندرابی سمیت ان کی دو ساتھیوں کے ریمانڈ میں بھی توسیع کی ہے۔دختران ملت کی ترجمان نے بھارتی عدالت کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ آسیہ اندرابی شدید بیمار ہیں اور حراست میں توسیع ان کی صحت کے لیے خطرناک ہوگی۔واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے رواں سال 56سالہ کشمیری رہنما اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں فہمیدا صوفی، ناہیدہ نسرین اور ایک اور پارٹی رکن کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے آنچی دورہ کے ایک گھر سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد بھارتی تحقیقاتی ادارے نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »