Daily Taqat

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر حملہ

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورس کی ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے ضلع پلوامہ کی ایک چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا۔ مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کی جس میں دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی سب انسپکٹر ونود کمار کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا جب کہ دوسرے زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

بھارتی فوج نے واقعے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لا جاسکی۔

چند روز قبل بھی مقبوضہ کشمیر میں ہی ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک انسکپٹر ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ اُس واقعے میں بھی حملہ آور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھ نہ لگ سکے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »