کشمیر: برہان وانی کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

اسلام آباد: کشمیر میڈیا ریسرچ کونسل کے چیئرمین اور سینئر کشمیری صحافی شہزاد احمد راٹھور نے برہان وانی کی زندگی پر فیچر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے آڈیشن کل 30دسمبر کو کشمیر سنٹر چاندنی چوک راولپنڈی میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا سکرپٹ الیاس اعوان نے لکھا ہے جبکہ اس کی ہدایات پی ٹی وی ہوم کے ڈائریکٹر پروڈیوسر باقر نجفی دیں گے فلم میں سلیم ناز بریلوی اور خواجہ عطا محی الدین قادری کے ترانے شامل کئے جائیں گے جبکہ اس کے گانے پاکستان کے معروف موسیقار ایس ایم صادق لکھیں اور کمپوز کریں گے انہوں نے کہا کہ فلم میں باطن فاروقی کے علاوہ تقریبا تمام کاسٹ نئی ہوگی اسلام آباد کے ابھرتے ہوئے ماڈل جنید ظفر برہان مظفر وانی کا رول ادا کریں گے جبکہ مشہور ماڈل مہک بٹ ہیروئین کا کردار ادا کریں گی اس کے علاوہ بلال اعوان، طاہر راٹھور اور ملک عشرت بھی اہم کرداروں میں جلوہ افروز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پری پروڈکشن کا کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی اس کی شوٹنگ کی جائے گی۔ فلم کی شوٹنگ اسلام آباد اور کشمیر میں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا ہے کہ برہان وانی نے سوشل میڈیا کو اپنا ہتھیار بنا کر تحریک آزادی کو پوری دنیا میں روشناس کیا اور بھارت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف اٹھ کھڑے ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کی تھی ان کی آٹو بائیو گرافک فلم بنا کر ہم نہ صرف انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے بلکہ بھارت کا اصلی مکروہ چہرہ دنیا کو دکھائیں گے۔بابرانورعباسی کو برہان مووی کا میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.