Daily Taqat

قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کی جارحیت میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جب کہ ایک کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نہتے نوجوانوں کو جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔ گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

سرچ آپریشن قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے کیے اور ایمبولینس کو بھی اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس دوران نیٹ اور موبائل سروس بھی بند رہیں۔
اسی دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 3 نوجوان شہید ہوگئے جب کہ ایک نوجوان کو فوجی اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے اور تاحال نوجوان کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انسانیت سوز مظالم کے لیے شہرت رکھنے والی قابض بھارتی فوج ان کے جگر گوشے کو ماورائے عدالت قتل نہ کردیں۔ اب تک شہید ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں بھی لواحقین کے حوالے نہیں کی گئی ہیں۔

میں بھارتی کی جارحیت میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جب کہ ایک کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نہتے نوجوانوں کو جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔ گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

سرچ آپریشن قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے کیے اور ایمبولینس کو بھی اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس دوران نیٹ اور موبائل سروس بھی بند رہیں۔

اسی دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 3 نوجوان شہید ہوگئے جب کہ ایک نوجوان کو فوجی اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے اور تاحال نوجوان کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انسانیت سوز مظالم کے لیے شہرت رکھنے والی قابض بھارتی فوج ان کے جگر گوشے کو ماورائے عدالت قتل نہ کردیں۔ اب تک شہید ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں بھی لواحقین کے حوالے نہیں کی گئی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »