کانپور کے علاقے چکیری میں ایک ٹرک کی ٹکرسے تین افراد ہلاک

کانپور:۔کانپور کے چکیری علاقے میں ایک ٹرک نے اسکوٹی سوار 2خواتین سمیت 3لوگوں کو روند ڈالاحادثے کے نتیجے میں تیونوں افراد موقع پر جان بحق ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اورلاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چکیری علاقے میں ایک اسکوٹی سوار نوجوان 2خواتین کو لیکر جارہا تھا کہ پیچھے سے آنے والےتیز رفتار ٹرک نے اسکوٹی کو زوردار ٹکر ماردی جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے کے بعد علاقے کے لوگوں نے ڈرائیور کو پکڑ لیا ۔ موقع پر موجود پولیس نے ڈرائیور کو مشتعل لوگوں  سے چھڑاکر حراست میں لے لیا۔ انسپکٹر پرمود کمار شکلا نے بتایا کہ اسکوٹی سے ملنے والے کاغذات سے معلوم ہوا کہ اسکوٹی سجانپور کی رہائشی نیلم کی ہے جس کے بعد لواحقین کو مطلع کردیا گیا اور گرفتار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.