کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے میں میٹل چپ تھی جو میٹل ڈیٹیکٹر سے کلیئر نہیں ہو رہی تھی,دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات انسانی ہمدردی کی بنیادپر کی مگر بھارتی حکام کا شاطر دماغ اس جذبے کا خیر مقدم کرنے کی بجائے اس ملاقات سے بھی اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کلبھوشن یادیو کی بیوی چیتنکاوی یادیو اپنے شوہر سے ملنے کے لئے دفتر خارجہ میں آئی تو اس کا جوتا معمول سے زیادہ وزنی اور بڑا تھا، شک گزرنے پر سیکورٹی حکام نے بھارتی جاسوس کی اہلیہ کا جوتا اس سے اتروا لیا۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے اس کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات دفتر خارجہ میں کرائی گئی ،سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ملاقات سے قبل دونوں کے کپڑے تبدیل کرائے گئے جبکہ ان کا میک اپ بھی اتروا دیا گیا ، مگر اس ملاقات کے دوران دفتر خارجہ کے حکام کو بھارتی جاسوس کی اہلیہ کے جوتے پر شک گزرا اور اس کا جوتا اپنی تحویل میں لے لیا۔ بھارتی جاسوس کی اہلیہ کا جوتا معمول سے ہٹ کر تھا جبکہ اس میں میٹل چپ لگی ہوئی تھی جو کہ میٹل ڈیٹیکٹر سے کلیئر نہیں ہو رہی تھی ۔اس لئےشک گزرنے پر ان کا جوتا اتروا لیا گیا جبکہ انہیں متبادل جوتے فراہم کرد ئیے گئے تھے۔  سیکورٹی حکام نے جوتے کی جانچ کرنے کے لئے اسے لیبارٹری میں بھیج دیا ہے  اور اس امر کی تصدیق کی جا رہی کہ وہ ریکارڈنگ ڈیوائس تھی یا کوئی کیمرہ اس جوتے کے اندر نصب تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.