Daily Taqat

کلبھوشن یادیو کے کیس کےحوالے سے پاکستان کی بھارت کو ڈیڈ لائن

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات کے لیے پاکستان نے بھارت کو معلومات فراہم کرنے کی ڈیڈلائن دے دی،ڈیڈ لائن سے متعلق بھارتی ہائی کمیشن کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے،پاکستان نے معلومات کی فراہمی کے لیے ہفتہ کی رات تک کی حتمی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کو مطلع کردیا ہے، ہفتہ کی رات تک مطلوبہ معلومات نہ ملی تو 25 دسمبر کو کلبھوشن کی اس کے اہلخانہ سے ملاقات کرانا مشکل ہوجائے گا۔ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کی اہل خانہ سے ملاقات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں لیکن بھارت کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرانے کے معاملے پر ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اور اس نے تاحال پاکستان کو  معلومات فراہم نہیں کیں کہ وہ کب اور کس فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے؟رپورٹس کے مطابق کلبھوشن کے دو بچے ہیں لیکن بھارت نے یہ بھی نہیں بتایا کہ کیا کیا بچے بھی پاکستان آئیں گے؟۔لبھوشن یادیو کو دفتر خارجہ میں لانے اور دیگر سیکیورٹی معاملات کے لیے وقت درکار ہے۔دوسری جانب پاکستان نے بھارتی جاسوس کی اس کے اہلخانہ سے ملاقات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔سیکیورٹی اور ٹریفک اہلکار دفتر خارجہ کے اندر اور باہر تعینات کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ کو 24 سے 26 دسمبر کے ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ویزے صرف اسلام آباد کے لیے جاری کیے گئے ہیں اور کلبھوشن سے ان کی ملاقات کا دورانیہ 15 منٹ سے 1 گھنٹے کے درمیان ہوگا۔ملاقات کے دوران بھارتی ہائی کمیشن کا ایک سفارتکار موجود ہوگا جس کی تفصیلات کا تبادلہ تاحال نہیں کیا گیا، جبکہ دفتر خارجہ کے ایک سے دو افسران بھی ملاقات کے موقع پر موجود ہوں گے۔ بھارتی جاسوس کی والدہ اور اہلیہ چاہیں تو میڈیا سے بات کر سکیں گی، بھارتی ہائی کمیشن یا اسلام آباد میں کہیں بھی جاسکیں گی جبکہ کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات آخری نہیں ہوگی


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »