کلبھوشن بھارتی بحریہ کاحاضرسروس افسر،دہشتگرداورجاسوس ہے، بھارت یادرکھے کہ یہ کوئی عام ملاقات نہیں تھی,خواجہ آصف

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی فیملی سے ملاقات پر انڈین میڈیا اور حکومت نے ہنگامہ برپا کر رکھا ہے، کلبھوشن بھارتی بحریہ کاحاضرسروس افسر،دہشتگرداورجاسوس ہے، بھارت یادرکھے کہ یہ کوئی عام ملاقات نہیں تھی اور اس ملاقات کے حوالے سے دونوں ممالک نے سفارتی چینلزکے ذریعے تمام امورطے کئے تھے، دونوں خواتین کے کپڑے اور جیولری واپس کردئیے گئے تھے جبکہ کلبھوشن کی اہلیہ کی جوتوں میں سے ایک دھاتی چپ برآمد ہوئی ہے، متعلقہ ادارے اس دھاتی چپ کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کلبھوشن یادیو سے اس کی ماں اور بیوی کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی حکومت کے تما م الزامات مستردکردیئے ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات انسانی ہمدردی،اسلامی تعلیمات اورجذبہ خیرسگالی کے تحت کرائی اور بھارت کو پاکستان کے جذبہ خیرسگالی کو تسلیم کرنا چاہیے ۔انہوں نے بھارتی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جاسوس ، دہشت گرد اور حاضر سروس ملٹری آفیسر کی اہل خانہ سے ملاقات تھی اور بھارت یاد رکھے یہ ملاقات غیر معمولی نہیں تھی۔ اس ملاقات کے دوران مناسب سیکورٹی انتظامات بہت ضروری تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.