Daily Taqat

کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ میڈیا سے گفتگو نہیں کریں ,ڈپٹی ہائی کمشنر

بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ میڈیا سے گفتگو نہیں کریں گی،سیکیورٹی کی وجہ سے ان کی پاکستان میں آنے کی تفصیلات شئیر نہیں کی جائیں گی۔مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیوکی والدہ اور اہلیہ کل پاکستان آئیں گی، سیکیورٹی کی بناپر ان کی فلائیٹ کی کوئی بھی تفصیلات شئیر نہیں کی جائے گی اور ان کی واپسی بھی کل ہی ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کا پاکستان میں آنے کا مقصد کلبھوشن یادیو سے ملاقات ہے ،ملاقات کے بعد کوئی بھی میڈیا بریفنگ نہیں دی جائے گی،پاکستان کی جانب سے ملاقات کا فیصلہ ایک اچھا اقدام ہے جس سے بہتری آئے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »