کابل: 2 خودکش حملوں میں 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

کابل: افغان دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے 2 خودکش حملوں میں 40افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت کابل جمعرات کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب دو خودکش حملے ہوئے۔ پہلا خودکش دھماکا کابل کے علاقے برچی میں واقعے خبر ایجنسی کے دفتر کے قریب ہوا جب کہ دوسرا دھماکا ثقافتی مرکز کے دروازے پر کیا گیا۔کہ وزارت داخلہ نے دونوں خودکش حملوں میں 40افراد کے ہلاک اور 50 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین، بچے اور صحافی بھی شامل ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق علاقے میں تیسرے دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.