Daily Taqat

کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں 8 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے شہر کابل میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

طالبان حکام کے مطابق بم ایک ریڑھی میں نصب تھا اور اس کے پھٹنے سے تین افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں کابل پولیس چیف کے ترجمان خالد زردان نے بتایا کہ واقعہ کابل کے مغربی حصے میں پیش آیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب واقعہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔ گزشتہ برس اگست میں طالبان کا کنٹرول ہونے کے بعد سے داعش نے مساجد اور اقلیتوں پر اپنے حملوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »