بس کھائی میں جا گری۔۔۔13افراد ہلاک

اطلاع ملی ہے کہ ہندوستان کے مغربی علاقے میں ایک مسافر بردار بس ایک پُل کے جنگلے سے ٹکرا نے کے بعد دریا میں جا گری جس سے 13 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق پولیس افسر انیل شندے کا کہنا ہے کہ صوبہ مہاراشٹرا کے شہر کول ہاپور کے جوا ر میں ایک بس دریا کے پل سے گزرتے وقت جنگلے کو

توڑتے ہوئے دریا میں جا گری جس دوران 13 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔بس کو دریا سے نکالے جانے کی وضاحت کرنے والے پولیس افسر نے کہا ہے کہ اس حادثے کی وجہ پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں ٹریفک حادثات میں سالانہ 1 لاکھ دس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.