Daily Taqat

جمائمہ کے بھائی زیک گولڈ سمتھ نے فلسطینیوں کا قتل عام جائز قرار دے دیا

لندن: لندن کی میئرشپ کے حصول میں ناکام رہنے اورموجودہ میئر صادق خان کے ہاتھوں بری شکست سے دوچارہونے والے برطانوی سیاست دان زیک گولڈ سمتھ نے فلسطینیوں کی شہادت پر ان سے اظہار ہمدردی کے بجائے الٹا انہی کو قصوروار قرار دے دیا۔

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل ہونے پراتنے خوش اورشاداں ہیں کہ انسانی اقدارکوہی بھول گئے اوراپنی دلی کیفیت کوچھپانے میں ناکام ہوگئے۔ انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے جذبات کو منتقل کرتے ہوئے فلسطینیوں کی شہادتوں پرنمک پاشی کی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »