Daily Taqat

القاعدہ نے امریکا کے خلاف جہاد کرنے کااعلان کر دیا

القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے امریکا کے خلاف جہاد کرنے کااعلان کر دیا۔القاعدہ لیڈر ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ یروشلم کو دارالحکومت تسلیم کرکے اپنا سفارت خانہ منتقل کرنے پر امریکا کے خلاف جہاد کرنا لازمی ہو گیا ہے۔القاعدہ رہنما نے امریکا کی جانب سے اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں، اس لیے اب مسلمانوں کو امریکا کے خلاف جہاد کے لیے اٹھنا ہوگا۔

اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کی باگ ڈور سنبھالنے والے ایمن الظواہری کا موجودہ فلسطین اتھارٹی پر بین المقدس کا سودا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن نے امریکا کو مسلمانوں کا پہلا دشمن قرار دیا تھاجو مسلسل مسلم کش پالیسی پر گامزن ہے جس کے خلاف جہاد کرنا لازمی ہو گیا ہے۔القاعدہ کی جانب سے یہ وڈیو ’’ تل ابیب بھی مسلمانوں کی سرزمین ہے‘‘ کے نام سے جاری کی گئی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »