جدہ: شریف خاندان کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی،جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ملاقات کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے۔

ترجمان شریف فیملی کا کہنا ہے کہ ملاقات تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی ،ملاقات کے بعد نوازشریف حاضری کیلئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے طیارے پر مدینہ منورہ گئے،نوازشریف نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری بھی دی ،حاضری کے بعد دوبارہ واپس جدہ روانہ ہوگئے ۔

ترجمان شریف فیملی کے مطابق نوازشریف آج دوپہر اسلام آباد روانگی سے پہلے عمرے کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ جائیں گے جبکہ شہباز شریف خصوصی طیارے کےذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب چھ دن پہلے سعودی عرب گئے تھے –


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.