شمالی کوریا کے میزائلوں سے متعلق جاپان مزید معلومات فراہم کریگا

ٹوکیو: جاپان نے شمالی کوریا کے تمام بیلسٹک میزائل تجربات پر ہوائی جہازوں اور بحری جہازوں کومعلومات فراہم کرنے کا اعلان کر دیا  جن کا ہدف جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر تھا۔ یہ اقدامات ماہی گیروں اور ایسے دیگر کی درخواستوں کے جواب میں کیے گئے۔
 ہیں جو خطّے میں تمام ممکنہ میزائل خطرات سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ جاپان کے حکام کا کہنا ہے کہ اسکے پاس جے الرٹ کہلانے والا ایک ہنگامی انتباہی نظام ہے تاکہ شمالی کوریا کی جانب سے ایک ایسا میزائل داغنے کی صورت میں عوام کو خبردار کیا جاسکے جو جاپانی سرزمین یا علاقائی سمندر میں گِرسکتا ہو۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.