جاپانی نوجوان نے برفیلے پانی میں چھلانگ دی

ٹھنڈے برفیلے موسم میں جہاں کمبل سے نکلنا ایک مشکل ترین کام معلوم ہوتا ہے وہیں کچھ ایسے منچلے بھی ہیں جو چیلنج قبو ل کرتے ہوئے ایسے ایسے کارنامے سر انجم دیتے ہیں کہ لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

اب اس جاپانی سیاح کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنے دوستوں کا دیا گیا چیلنج قبول کرتے ہوئے دنیا کے سرد ترین مقام کا رُخ کیا اور منفی 60ڈگری سینٹی گریڈ میں برفیلے پانی میں شارٹس پہنے ہوئے ڈبکی لگادی ۔

سربیا کو دنیا کا سرد ترین مقام قرار دیا جاتا ہے یہ جاپانی سیاح اپنی گاڑی سے نکلنا اور نہایت تیزی سے دوڑتے ہوئے ٹھنڈے یخ پانی میں ڈبکی لگائی اور اس دوران مسلسل سردی سردی کہہ کر چیختا رہا تاہم کامیابی سے چیلنج پورا کر کے یہ سر پھرا فوراً ہی گاڑی میں واپس دوڑا اورسردی سے بچنے کی کوشش کرتا دکھائی دیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.