Daily Taqat

جاپان: امدادی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، حادثے میں 9 افراد ہلاک

جاپان میں ایک امدادی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق ریسکیو ادارے کا ہیلی کاپٹر تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں موجود 9 ریسکیو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ جن میں ڈیزازٹر منیجمنٹ اور فائر بریگیڈ کے اہلکار شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ وسطی جاپان کے جنگلاتی علاقے کے پہاڑ پر درختوں کے درمیان پایا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزازٹر منیجمنٹ کے ہیلی کاپٹر Bell 412 نے پہاڑی علاقے کے بلند ترین اور دشوار گزار مقامات تک پہنچنے کے لیے دستیاب پگڈنڈیوں کا جائزہ لینے کے لیے پرواز بھری تھی، تاہم کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منتقع ہو گیا تھا۔ رواں برس جاپان میں ہیلی کاپٹر حادثے کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ قبل ازیں ماہ فروری میں وسطی جاپان کے علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر پرواز کے سات منٹ بعد ہی ایک گھر پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »