Daily Taqat

جاپان: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں 76 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

جاپان کے مغربی حصوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی۔ مختلف حادثات میں 76 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔ جاپان کے مغربی حصے اس وقت سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہے۔ کئی دیہات پوری طرح تباہی کا شکار ہوگئے ہیں۔ سب سے زیادہ جانی نقصان ہیرو شیما میں ہوا، جہاں پندرہ افراد  لقمہ اجل بنے۔ دس لاکھ سے زائد افراد متاثرہ علاقے چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ ہزاروں فوجی و پولیس اہلکار اور فائر فائٹرز ریسیکو آپریشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔ حکام کے مطابق درجنوں افراد مٹی کے تودوں تلے دے ہوئے ہیں۔ جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متاثر علاقوں میں بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »