Daily Taqat

جاپان: شدید گرمی کے باعث 14 افراد ہلاک

جاپان میں حالیہ تباہ کن بارشوں کے بعد دارلحکومت ٹوکیو میں لو لگنے کے باعث 14 افراد ہلاک، جبکہ 6 سال سے بڑی عمر تک کے 101 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق مغربی اور مشرقی جاپان میں درجہ حرارت تقریباً 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ عوام شدید گرمی سے متاثر ہو رہے ہیں۔ گرمی کی لہر رواں ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی بدستور زیادہ رہے گا۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق جاپان کے اوپرہوا کے معمول سے زیادہ دباؤ کے نظام ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرم موسم کا باعث بن رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی اور مغربی جاپان میں گرمی کی لہر تقریباً ایک ہفتہ جاری رہے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »