افغانستان میں بم دھماکہ ہلاکتوں کا اندازہ لگانا مشکل

افغان دارالحکومت کابل میں کار بم دھما کے میں 20افراد ہلاک اور 110 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت سخت تشویشناک ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کئی لوگوں کی جانیں ضائع بھی ہوسکتی ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں واقع وزارت داخلہ کے

پرانے دفتر کے قریب ایک کار سوار آیا اور اس نے خود کو وزارت کے دفتر کے مین گیٹ پر دھماکے سے اڑادیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک ایمبولینس میں چھپایا گیا تھا جسے پولیس چیک پوسٹ پر دھماکے سے اڑایا گیا۔افغان وزارت صحت کے حکام کے مطابق دھماکے میں 17 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہوئے ہیں۔افغان طالبان نے اس خوفناک دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ افغان وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے کیے جانے والے دھماکے میں ایمبولینس کا استعمال کیا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.