اسرائیلی فوج کا جزیرہ النقب میں فلسطینیوں پر حملہ ،مکان اور ہوٹل مسمارکردیا

مقبوضہ النقب:قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں ایک انہدامی کارروائی کے دوران فلسطینی شہریوں کا ایک مکان اور ایک ہوٹل مسمار کردیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بھاری مشینری کے ساتھ جزیرہ النقب کے المشاش قصبے پر دھاوا بولا اور وہاں پر ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کرڈالا۔ اس کے علاوہ الزرنوق قصبے میں گھس کر فلسطینی شہریوں کا قائم کردہ ایک چھوٹا ہوٹل غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا۔ صہیونی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے المشاش اور الزرنوق قصبوں میں دھاوں کے دوران فلسطینی شہریوں کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی جبکہ اس موقع پر قابض فوج نے فلسطینی خواتین اور بچوں کو بھی زدو کوب کیاگیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.