Daily Taqat

او آئی سی اجلاس میں اسرائیل کو موثر جواب دینا چاہیے، ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی نے فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مسلم ممالک پر اسرائیل کو موثر جواب دینے پر زور دیا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق حسن روحانی اور امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی میں ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں میں اسرائیلی فورسز کی فلسطینیوں کیخلاف وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت سامنے آئی۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے فلسطینیوں کے قتل عام کو مجرمانہ اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں اسرائیل کو مناسب اور موثر جواب دینا چاہیے۔ حسن روحانی نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب فلسطین آزاد اور مقبوضہ بیت المقدس اُس کا دارالحکومت ہو گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »