Daily Taqat

قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 5 فلسطینی نوجوان شہید

غزہ: اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 5 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ متعدد نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے یروشلم کے نزدیک مغربی کنارے میں ایک گاؤں پر چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کرکے احمد زہران، محمد حمیدان اور زکریا بدوان نامی نوجوانوں کو شہید کردیا۔

اسی طرح اسرائیلی فوج نے جنوب مغربی گاؤں برقن میں بھی ایک گھر پر چھاپہ مار کر نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد ماورائے عدالت قتل کردیا۔ شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔ اسی علاقے میں ایک اور فلسطینی نوجوان کے شہید ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان مسلح تھے اور چھاپے کے دوران جدید اسلحے سے فوجی اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ جوابی فائرنگ میں فلسطینی نوجوان بھی ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے کے کئی گاؤں میں اس وقت اسرائیلی جارحیت عروج پر ہے۔ قابض فورس کے اہلکار رات گئے گھروں پر چھاپہ مار کر نوجوانوں کو حراست میں لے لیتے ہیں جن میں سے اکثر کی گولیاں لگی تشدد زدہ لاشیں ملتی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »