امریکہ کے فیصلہ کے بعد اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے شروع کر دیے
یروشلم: امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد طاقت کے نشے میں بدمست غاصب اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے شروع کر دیئے ہیں اور مقبوضہ فلسطین کے مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہانا شروع کر دیا۔ ٹرمپ کے اعلان کے اگلے ہی روز اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کی پٹی پر بموں کی برسات کر دی جس سے اب تک 2فلسطینی شہید اور معصوم بچوں اور خواتین سمیت سینکڑوں شدید زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیل کی بربریت کا پہلا واقعہ خان یونس کے علاقے میں ہواجہاں اسرائیلی فوج نے ٹرمپ کے اعلان کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پراندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک 30سالہ فلسطینی محمود المصری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔محمود المصری ٹرمپ کے فیصلے پر اپنے خون سے خطِ تنسیخ پھیرنے والا پہلا فلسطینی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں محمود المصری کا باپ اپنے شہید بیٹے کو بوسہ دے کر وداع کر رہا ہوتا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے دوسری شہادت غزہ پٹی کے شمالی علاقے میں ہوئی جہاں 54سالہ مہر عطلہ نے جام شہادت نوش کیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اس خون کی ہولی کا جواز حماس کی طرف سے کیے گئے ایک مبینہ راکٹ حملے کو بنایا، جو اسرائیلی فوج کے مطابق سدیروت نامی قصبے میں گرا اور کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔امریکہ کے فیصلے پر فلسطینی سراپا احتجاج ہیں جن پر اسرائیلی فوج کی طرف سے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ریڈکراس کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اعلان کے بعد سے اسرائیلی فوج مجموعی طور پر 767فلسطینیوں کو شدید زخمی کرچکی ہے۔ ان میں سے 61فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ کا بھی کہنا تھا کہ ”صہیونی فوج کی بمباری اور گولیوں سے اب تک دو فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔“ واضح رہے کہ ٹرمپ کے اعلان کے بعد فلسطینی تنظیموں نے 3روزہ ملک گیر یوم الغضب منانے کی اپیل کی تھی۔ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد فلسطین میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے جن پر اسرائیلی فوج نے بارود برسایا۔فلسطینی تنظیم حماس کی طرف سے بھی فلسطینیوں کی تحریک ’تحریک انتفاضہ‘ ازسرنوشروع کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔گولیوں اور بموں سے زخمی ہوئے، 200ربڑ کی گولیوں سے اور 500سے زائد آنسو گیس سے زخمی ہوئے۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1