اسرائیل کا کروشیا کو ایف 16 طیارے فروخت کرنے کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیلی حکومت نے یورپی ملک کروشیا کو جدید طرز کے ایف 16 جنگی طیارے فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پر پوسٹ اپنے بیان کہا کہ انہوں نے سوئٹرزلینڈ میں ڈاووس کے مقام پر منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر اپنے کروشین ہم منصب سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کروشیا کے وزیراعظم انڈریہ بلینکو فیٹچ نے اسرائیل سے ایف 16 جنگی طیارے خرید کرنے کی خواہش ظاہر کی تو میں نے انہیں بتایا کہ ہم آپ کو فوج کے پاس موجود اضافی ایف 16 جنگی جہاز فروخت کردیں گے۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اسرائیل کروشیا کو کتنے جنگی طیارے فروخت کرے گا؟ تاہم دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی ڈیل کی مالیت 2 ارب امریکی ڈالر ہے جبکہ سرائیل کروشیا کو امریکا سے اجازت لینے کے بعد یہ جنگی ہتھیار فروخت کرے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.