داعش کا حمایتی 20سال کیلئے جیل میں

ریاض: سعودی فوجداری کی عدالت نے دہشت گرد تنظیم داعش کی حمایت، ملکی نظام کو نقصان پہنچانے والا ابلاغی مواد تیار کرنے، منحرف افکار پھیلانے والے ای گروپ میں شمولیت اور دہشت گرد کو 5لاکھ ریال عطیہ دینے پر ایک سعودی شہری کو 20برس قید کی سزا سنا دی۔
یہ شہری متعدد افراد کو سعودی عرب سے شورش زدہ مقامات جانے میں تعاون فراہم کررہا تھا اور سرکاری اداروں کی حراست سے نکالنے کیلئے مختلف تدبیریں اختیار کررہا تھا۔عدالت نے سعودی شہری کو مجموعی طور پر 20برس قید کی سزا سنائی اور آئندہ انٹرنیٹ سے منسلک ہونے پر پابندی لگا دی۔عدالت نے اس کی موبائل سم منسوخ کردی جبکہ اس پر قید کی میعاد 20برس مکمل کرنے کے بعد بھی اتنی ہی مدت تک مملکت سے باہر جانے پر پابندی لگا دی گئی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.