آب زم زم توسیعی منصوبہ ،90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا

مکۃ المکرمہ:سعودی عرب میں آب زم زم توسیعی منصوبے کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ ڈپٹی گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر نے آب زم زم کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا اور کام کے معیار کی تعریف کی ۔ منصوبے کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ آب زم زم کا توسیعی منصوبہ 90 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے اور ماہ رجب کے آخر تک تمام کام مکمل ہو جائے گاجس کے بعد حرم شریف کا مطاف پوری طری کھول دیا جائے گا۔ڈپٹی گورنر نے شہزادہ عبداللہ نے وزارت مالیات اور حرمین جنرل پریذیڈنسی کے علاوہ وہاں کام کرنے والوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مالیات نے توسیعی منصوبے کو جتنی اہمیت دیتے ہوئے فوری طور پر اسے جاری کروایا یہ اس امر کا واضح ثبوت ہے۔ اس موقع پر اس موقع پر ادارہ امور حرمین کے ڈائریکٹر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.