ایران کی سالانہ بحری فوجی مشقیں شروع ہو گئیں

تہران:  ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں اپنی سالانہ سمندری فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مرتبہ ان فوجی مشقوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے دستے شامل نہیں ہیں۔

ان فوجی مشقوں میں ایرانی ایئرفورس کے علاوہ زمینی دستے بھی شریک ہیں۔ ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ان فوجی مشقوں سے اقوام عالم پر ایرانی بحری قوت کا اظہار ہو سکے گا۔ عالمی تجارتی گزرگاہوں میں آبنائے ہرمز کو خاصی اسٹریٹیجک اہمیت حاصل ہے اور یہ آئل ٹینکروں کا تیسرا مصروف ترین راستہ ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.