Daily Taqat

سعودی عرب پرداغہ گیامیزائل ناکام بنادیاگیا

اسلام آباد : حج شروع ہوتے ہی سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کردیا گیا، سعودی ائیر ڈیفنس نے یمن سے داغے گئے ایرانی ساختہ حوثیوں کے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یمن کےحوثی مسلمانوں کے سب سے مقدس فریضے حج کے موقع پر بھی باز نہیں آئے اور انہوں نے سعودی عرب پر ایرانی ساختہ بیلسٹک میزائل حملہ کیا ہے ۔ عرب ذرائع کے بعد یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر میزائل حملے جاری ہیں۔باغیوں نیسعودی عرب کے سرحدی شرہ نجران پر ایرانی ساختہ میزائل داغا لیکن سعودی ائیرڈیفنس نے میزائل کو ہدف پر گرنے پہلے فضا میں ہی تباہ کردیاہے۔عرب ٹی وی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی یمنی حوثی نجران کو متعدد بار نشانہ بنا چکے ہیں تاہم سعودی ائیر ڈیفنس کی بروقت کارروائیوں کی بدولت ان میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا جاتا رہا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »