ایران نے امریکہ پر حملہ کیا توجواب دیں گے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے حملہ کیا تو اس کا ہزار گنا شدت سے جواب دیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا کہ ایران اپنے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے امریکی شخص کو نشانہ بنانے یا امریکا پر حملہ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ امریکی صدر نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں ایران کو خبردار کیا کہ اگر کسی بھی شکل میں کوئی حملہ کیا گیا تو امریکا اس سے ہزار گنا شدت سے ایران پر حملہ کریگا۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ امریکا نے جنرل قاسم سلیمانی کو امریکی فوجیوں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے پر ہلاک کیا تھا۔

ایران اپنے مقتول جنرل کا بدلہ لینے کیلئے امریکا کی جنوبی افریقا میں سفیر لانا مارکس کے قتل کا منصوبہ بنا رہا ہے تاہم وزیر خاجہ مائیک پومپیو نے لانا مارکس کی زندگی خطرے میں ہونے سے متعلق سوال پر براہ راست تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ایران کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں لانا مارکس کے قتل کے منصوبے سے متعلق خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں اور یہ ایران مخالف مخصوص مائند سیٹ کا پروپیگنڈا ہے جس کا حقائق سے دور تک تعلق نہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.