Latest news

ایرانی حکومت ایٹم بم بنانے کی کوشش کے الزامات کو ہمیشہ مسترد کرتی آئی ہے

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال اسلام میں منع ہے۔دارالحکومت تہران میں ایران کے ممتاز دانشوروں اور سائنسدانوں کے ساتھ ملاقات میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی کوئی جوہری ہتھیار بنانے یا بنانے کے بعد اس کے ممکنہ استعمال کی خواہش نہیں کی، کیونکہ ایٹمی ہتھیار تیار کرنا اور اسے ذخیرہ کرنا مذہبی طور پر منع ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ٹیکنالوجی کی موجودگی کے باوجود جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے ہمیشہ دور رہا۔ ایرانی حکومت ایٹم بم بنانے کی کوشش کے الزامات کو ہمیشہ مسترد کرتی آئی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.