ایران ، پٹرول کی مصنوعات کے ڈپو میں آتشزدگی ،3 افراد ہلاک

تہران: ایران میں پٹرول کی مصنوعات کے ایک ڈپو میں آتشزدگی کے باعث 3 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے ۔
ایران میں پٹرول کی مصنوعات کے ایک ڈپو میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک اور2 شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔ بٹومین ٹرانسپورٹ ٹینکروں کو گرم کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے ڈپو میں لگنے والی آگ قلیل مدت میں پورے ڈپو میں پھیل گئی ۔ شہر سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ڈپوں کے علاقے میں فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے دیگر ڈپوں کو اپنی لپیٹ میں لینے سے پہلے ہی آگ پر قابو پا لیا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.