Daily Taqat

امریکا نے آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق ایران کا دعویٰ مسترد کردیا

پینٹاگون: امریکی حکام نے ایران کی جانب سے آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق ایرانی دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے آئل ٹینکر کو روکنے کے لیے ہیلی کاپٹر سے پیچھا کرنے سمیت تصادم کے الزامات غلط ہیں، امریکی افواج نے کسی بھی ایرانی تیل بردار جہاز کو قبضے میں نہیں لیا۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا نے بحر عمان میں ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی کوشش کی جس کو ایرانی فوج نے ناکام بنادیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »