Daily Taqat

اسرائیل کی محمد بن سلمان کو دورے کی دعوت

اسرائیلی وزیر برائے انٹیلی جنس کے ترجمان کے مطابق اسرائیل نے خواہش ظاہر کی ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اسرائیل کا دورہ کریں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرایلی وزیر یہ بھی چاہتے ہیں کہ سعودی شاہ سلمان اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری طور پر ریاض آنے کی دعوت دیں۔

ترجمان اریے شالیکار کے مطابق اسرائیل کاٹز نے یہ بات بدھ کے روز ایلاف نامی نیوز ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کی۔

اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ شائع کیے جانے والے انٹرویو میں یہ بات شامل کیوں نہیں کی گئی تاہم وہ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ اسرائیل کاٹز نے یہ بات کی تھی۔

واضح رہے کہ ایلاف ویب سائٹ کے مالک ایک سعودی کاروباری شخصیت ہیں۔اریے شالیکار نے اسرائیل کاٹز کے حوالے سے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ شاہ سلمان وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری طور پر ریاض آنے کی دعوت دیں اور وہ محمد بن سلمان کو اسرائیلی دورے کی دعوت دیتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کاٹز نے یہ ہاتھ اس لیے بڑھایا ہے کیونکہ وہ علاقائی امن چاہتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »