جاپان نےایسی گاڑیوں کی فروخت کا اعلان کردیا کہ ’’پٹرول پمپ ‘‘ سے ستائے پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
جاپان کی کار ساز کمپنی ٹویوٹا موٹرز نے 2سال بعد برقی گاڑیوں کی فروخت کا اعلان کردیا ۔
ٹویوٹا موٹرز دنیا بھر میں برقی گاڑیوں کے استعمال کے رجحان کے تناظر میں 2020تک بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کے 10سے زائد ماڈلز متعارف کرائے گی اور ان گاڑیوں کا آغاز چین سے کیا جائے گا۔ جاپانی کارساز کمپنی ٹویوٹا کے نائب منتظم صدرشگیکی تیراشی نے کہا ہے کہ کمپنی برقی گاڑیوں کی فروخت 2سال بعد سے شروع کر دے گی۔یہی نہیں کمپنی ہائیڈروجن فیول سیل سے چلنے والی مزید گاڑیاں بھی فروخت کرے گی۔