انڈیا کی مخالفت سرحدوں سے اب پاکستان کرکٹ تک پہنچ گئی

لاہور: ہمسایہ ملک بھارت، پاکستان دشمنی میں اس قدر آگے بڑھ چکا ہے کہ اسے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی بھی کھٹکنے لگی ہے اور پاک، بھارت سیریز سے انکار کے بعد اب پاکستان میں ایشین ایمرجنگ کرکٹ کپ کے انعقاد کی بھی مخالفت کر دی ہے۔

چھ ملکی ٹورنامنٹ کی میزبانی اکتوبر میں لاہور میں منعقدہ اجلاس کے دوران پاکستان کو دئیے گئے تھے جس میں بھارت شریک نہیں ہوا تھا۔ یہ اجلاس اس وقت منعقد کیا گیا تھا جب سری لنکن ٹیم ٹی 20 میچ کھیلنے کیلئے لاہور آئی تھی اور اس میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی شریک ہوئے تھے۔

اس اجلاس میں شریک نہ ہونے والے بھارت میں گزشتہ دنوں دبئی میں ہونے والی ایک میٹنگ میں اس فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور موقف اختیار کیا کہ ان کیساتھ مشاورت کے بغیر میزبان ملک کا انتخاب کیا گیا لہٰذا اپنی ٹیم کو پاکستان نہیں بھیجیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.