Latest news

بھارتی وزیراعظم کل پاکستان کی حدود سے گزر کر بشکیک پہنچیں گے

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کےطیارے کوپاکستانی فضائی حدود سےگزرنےکی اجازت دیدی گئی۔بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے نریندر مودی کے طیارے کو13 جون کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی باضابطہ درخواست پاکستانی حکومت کو بھیجی گئی تھی۔واضح رہے مودی کل 13 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لئے بشکیک روانہ ہوں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کا 2 روزہ اجلاس کل سے بشکیک میں شروع ہورہا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کریںگے۔ماضی میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کیلئے بھی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد دونوں ممالک کے مختف شہروں میں فضائی حدود بند کردی گئی تھی اور اس سلسلے میں پاکستان کے حساس ہوائی اڈوں پر آپریشن بند کردیا گیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.