Latest news

بھارتی وزیر نوجوت سنگھ سدھو اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے

نئی دہلی : بھارتی وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کو دس جون کو بھیج دیا تھا۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آ سکی ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجنے کی بجائے پارٹی کے سربراہ کو کیوں بھجوایا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کا کہناہے کہ نوجوت سنگھ کا استعفیٰ موصول نہیں ہواہے ۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو سے گزشتہ مہینے سیاحت اور ثقافت کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا اور انہیں ” نئی اور قابل تجدید توانائی ‘‘ کا عہدہ دیا گیا تھا ، کابینہ میں تبدیلی کے بعد وہ مکمل طو ر خاموش ہو گئے تھے ۔انہوں نے کابینہ میں تبدیلی کے موقع پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایک ساتھ تیرے ہیں اور ایک ساتھ ڈوبیں گے، یہ مجموعی ذمہ داری ہے ، میں نے کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے اور میں پنجاب کے عوام کو جواب دہ ہوں ۔نوجوت نے چھ جون کو نیا عہدہ لینے سے انکار کر دیا تھا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.