Latest news

بھارتی وزیرخارجہ شسما سوراج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں،  بھارت کی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا۔  علاج کے دوران وہ جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جاملیں۔ وہ 14 فروری 1952ء کو انبالہ میں پیدا ہوئی تھیں۔

سشما سوراج کو بھارت میں اندرا گاندھی کے بعد دوسری خاتون وزیر خارجہ ہونے کا اعزاز حاصل تھا جب کہ وہ 7 بار رکن پارلیمان منتخب ہوئی تھیں، شما سوراج دہلی کی وزیر اعلیٰ بھی رہ چکی ہیں۔اس سے قبل جب ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو ان کے شوہر اور اہل خانہ سمیت بی جے پی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر ہرش دھون اور نیتن گاڈکری ملاقات کے لیے پہنچے۔صحت کی خرابی کے باعث سابق وزیر خارجہ 2019ء کے ہونے والے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں تھیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.