Daily Taqat

بھارتی سرکارنےحج اخراجات میں سبسڈی ختم کردی

نئی دلی: بھارتی حکومت نے حج پر دی جانےوالی سبسڈی ختم کردی ہے۔ حکومت نے کہاہےکہ سبسڈی میں شامل ہونےوالی رقم سے اقلیتی برادری اور لڑکیوں کی تعلیم پرخرچ کی جائے گی۔

وزیراقلیتی امورمختارعباس نقوی نے بتایاہےکہ حکومت نے حج پردی جانے والی سبسڈی ختم کردی ہے۔ اس اقدام کے باوجود بھارت سے ایک لاکھ 75 ہزار مسلمان حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

حکومت نے کہاہےکہ سبسڈی میں شامل ہونےوالی رقم سے اقلیتی برادری اور لڑکیوں کی تعلیم پرخرچ کی جائے گی۔

اس کے علاوہ بھارت نے 45سال سے زائد عمر کی خاتون کو4 افرادکےگروپ کے ساتھ جج پرجانے کی اجازت بھی دے دی ہے۔سعودی عرب نے پانی کے جہازکے ذریعے بھی بھارت سے حج کے لیے قافلوں کی آمد کی اجازت دے دی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »