بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کھلاڑی شیکھر دھون کی اہلیہ اور بچے کو دبئی ائیرپورٹ پر جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز شیکھر دھون کی اہلیہ اور بچے کو دبئی ائیر پورٹ پر ساؤتھ افریقہ جانے والی فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا گیا ،بھارتی کرکٹر اپنے اہل خانہ کے بغیر ہی ساؤتھ افریقہ روانہ ہو گئے ،شیکھر دھون کا نجی ائیر لائنز پر شدید اظہار ناراضگی ۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کھلاڑی شیکھر دھون دورہ جنوبی افریقہ کے لئے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی پہنچے تھے جہاں انہوں نے نجی ائیر لائن کی پرواز سے کیپ ٹاؤن روانہ ہونا تھا تاہم ائیر لائن کے عملے نے ان کے کم سن بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ طلب کیا جو ان کے پاس موجود نہ تھا جس کی وجہ سے ائیر لائن کے عملے نے ان کی بیوی اور بچے کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا اور کہا کہ جب تک برتھ سرٹیفکیٹ نہیں دکھایا جاتا اس وقت تک انہیں جہاز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔شیکھر دھون سخت پابندی کے بعد اپنی بیوی اور بچے کو دبئی ائیر پورٹ پر اکیلے چھوڑ کر ساؤتھ افریقہ روانہ ہو گئے تاہم بھارت سے مطلوبہ کاغذات آنے پر ان کی بیوی اور بچے کو بھی ساؤتھ افریقہ جانے کی اجازت دے دی جائے گی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.