Daily Taqat

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مسلمانوں کے مقدس ماہ رمضان المبارک میں بھی ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے اور صرف 2 دن میں 4 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے شہر سری نگر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی۔ خواتین کی بے عزتی کی گئی اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اسی دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ دو دنوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز ضلع اسلام آباد اور ضلع کلگام میں بھی نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا تھا جب کہ کلگام میں ہی مسلح افراد کی فائرنگ میں بھارتی فوج کے دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »