Daily Taqat

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھاﺅنی پر حملہ ، ایک سویلین اور 5 فوجی ہلاک، 4 مجاہدین شہید

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی چھاﺅنی سنجوان آرمی کیمپ پر ہونے والے مجاہدین کے حملے کے باعث بھارتی فوج اب تک نہیں سنبھل پائی۔ مجاہدین کے حملے میں ایک سویلین اور 5 پانچ فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد فوجی زخمی ہوچکے ہیں ، مقابلے کے دوران 4 مجاہدین کے شہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے سنجوان آرمی کیمپ کو 32 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود تاحال کلیئر نہیں کرایا جاسکا۔
بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ آج (اتوار) کو کیمپ میں فائرنگ نہیں ہوئی ، رہائشی کوارٹرز میں سے لوگوں کے بحفاظت انخلا کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل بپن راوت بھی مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے اور صورتحال کا ذاتی طور پر جائزہ لینا شروع کردیا۔
واضح رہے کہ سرینگر کے قریب واقع سنجوان آرمی کیمپ پر ہفتہ کی صبح ساڑھے 4 بجے کے قریب مجاہدین نے حملہ کیا تھا۔یہ حملہ حریت رہنما افضل گرو کی پانچویں برسی کے ایک روز بعد کیا گیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »