Daily Taqat

بھارتی فوج نے ضلع اننت ناگ میں 5 نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ رک نہ سکا۔ بھارتی فوج نے ضلع اننت ناگ میں نام نہاد سرچ آپریشن کر رکھا ہے۔ سری گفوارا کے علاقے میں ایک مکان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں مکان کا مالک شہید جبکہ اس کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئی۔ اننت ناگ ہی میں ایک واقعے میں قابض فورسز نے چار نہتے نوجوانوں کو شہید کردیا۔ جن کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ عسکریت پسند تھے۔ ظلم کی اس داستان کے خلاف سیکڑوں کشمیری احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے۔ جنہیں منتشر کرنے کیلئے بھارتی فوجیوں نے طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا۔ آنسو گیس کی شلیگ، براہ راست فائرنگ اور پیلٹس لگنے سے درجنوں مظاہرین زخمی ہو گئے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر، پلوامہ سمیت وادی بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »