Daily Taqat

بھارتی اداکار جتیندر پر بڑھاپے میں جنسی حراسگی کے الزام نے بالی ووڈ میں تہلکہ مچا دیا

بھارتی اداکار جتیندر پر بڑھاپے میںجنسی حراسگی کے الزام نے بالی ووڈ میں تہلکہ مچا دیا تاہم بالی ووڈ اداکارنے اس خبر کی ترید کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق جتیندر نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے بنیاد الزامات ہیں ،یہ میرے کاروباری سرگرمیوں کو تباہ کرنے کے لیے مخالفین کی طرف سے گھٹیا کوشش کی جا رہی ہے ۔واضح رہے کہ جتیندر پر ان کی کزن نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرادیا ۔اس کا کہنا تھا کہ 1971میں شملہ کے علاقے میں جتیندر کی فلم کی شوٹنگ جاری تھی جہاںانہوں نے مجھے اور میرے والدکوفلم سیٹ پر آنے کی دعوت دی ۔جتیندر کپور مجھے اپنے ہوٹل میں ساتھ لے آئے ،میں لمبا سفر کرنے کے باعث تھکی ہوئی تھی اس لیے بیڈ پر جا کر سو گئی ۔کچھ دیر بعد جتیندر بھی میرے پاس آکرلیٹ گئے اور ان میں سے شراب کی بو آرہی تھی ،جتیندر مجھے جنسی ہراساں کرنے کے بعد وہاں سے چلے گئے اور میں خاموشی سے لیٹی رہی ۔جیتندر کی کزن کے مطابق انہوں نے والدین کے انتقال کے بعد مقدمہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا کیوں کہ ان کے والدین کے لیے یہ سب صدمے کا باعث ہوتا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »