بھارتی ائیرہوسٹس لاکھوں ڈالرزکی سمگنلنگ میں گرفتار

بھارتی فضائی کمپنی کی ایئر ہوسٹس کو لاکھوں ڈالر بیرون ملک اسمگل کرتے ہوئےگرفتار کرلیا گیا۔

جیٹ ایئرلائن نامی فضائی کمپنی کی بیرون ملک جانے والی پرواز میں ڈائریکٹر ریونیو انٹیلی جنس نے ایئر ہوسٹس کے قبضے سے ڈالرز سے بھرا بیگ قبضے میں لے کر اسے گرفتار کرلیا۔

تقریباً 5 لاکھ ڈالرز جو بھارتی کرنسی میں مالیت 3 کروڑ روپے ہیں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

ملزمہ نے بتایا کہ وہ ایک ایجنٹ کے لیے کام کررہی تھیں جو اسے معقول معاوضہ دیتا تھا اور بتایا کہ دھندے میں وہ اکیلی نہیں بلکہ کئی دیگر ایئر ہوسٹس بھی ملوث ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.